فیصل آباد : زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے والے مزید 6 افراد دم توڑ گئے۔ 2 دن میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ شراب فروشوں کے خلاف 10 مقدمات درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد میں زہریلی شراب کے استعمال سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وارث پورہ، داود نگر اور کرسچن ٹاون کے علاقوں میں زہریلی شراب سے 9 فراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی سی او فیصل آباد نجم احمد شاہ نے 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان علاقوں میں شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے اور 10 مقدمات درج کر کے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق اس وقت سول اور الائیڈ اسپتال میں زہریلی شراب سے متاثرہ 6 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کے مطابق زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سرکاری طور پر بتائی گئی تعداد سے زائد ہے۔ یہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں شراب فروشی بند ہونی چاہیے۔