کراچی (جیوڈیسک) کراچی کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار پانچ سو پوائنٹس سے نیچے بند ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں تیزی رہی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار سات سو پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ کا اختتام مندی پر ہوا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھہتر پوائنٹ کی کمی سے تیئس ہزار چار سو ستانوے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ بانوے لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔