کراچی : لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس کا عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپا

Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (جیوڈیسک) لیاری کے علاقے سنگولین میں پولیس نے عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری میں پولیس نے کراچی سٹی الائنس کے سربراہ عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپا مارا ہے۔

کارروائی کے دوران عزیر بلوچ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے عزیر جان بلوچ کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔