گجرات کی خبریں 26.7.2013
Posted on July 27, 2013 By Geo Urdu گجرات
آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کے قریبی عزیز اور عرفان منظور
گجرات (جی پی آئی)آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی منصور الحق آوانی کے قریبی عزیز اور عرفان منظور ، ہمایوں منظور کے والد منظور احمد کھوکھر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، انہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں دربار عالیہ مہمدہ شریف کے احاطہ میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، خواجہ نوید احسن ایڈووکیٹ، چوہدری تنویر احمد، میاں محمد صفدر، ملک جاوید اختر اعوان، راجہ محمد سکندر سابق ناظم، حاجی محمد اسحاق آف ڈھینڈہ کلاں ، نثار احمد نثاری، صاحبزادہ مسرور الحق، صاحبزادہ حسنان محبوب، صاحبزاد حنان مجتبیٰ، صاحبزادہ عبدالرحمن، سید ذیشان محبوب، ڈاکٹر جمال صمدانی، اقبال صمدانی، سید خالد شاہ، علی اکرم فاروقی، خاور بشیر بٹ، عارف شاہد گوندل، علی نسیم چشتی، عمران اشرف ، نوید اختر، شہزاد افضل، بھائی شبیر، مدثر احمد، خرم مختار سابق کونسلر، مختار بٹ نیشنل بینک، حافظ محمد ریاض، سید دلدار شاہ ، سیٹھ شہزاد اشرف، حافظ سلیمان، اقبال کپور صراف، چوہدری محمد اسلم، ملک عبدالرشید، چوہدری شہباز، میاں جمال صفدر، محمد سلیم مہروی، سید جواد شاہ، چوہدری یاسر ، محمد فیضان، محمد نواز، شبیر احمد، نوید احمد ، رانا محمد الطاف، محمد سجیل خان، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ،شیخ محمد ادریس و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماء ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم نے گزشتہ روز گجرات میں تن سازی کے شعبہ پر مبنی ڈاکومینٹری فلم بنائی
گجرات(جی پی آئی) سماء ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم نے گزشتہ روز گجرات میں تن سازی کے شعبہ پر مبنی ڈاکومینٹری فلم بنائی پروگرام ڈائریکٹر غلام محی الدین نے اس سلسلہ میں لائف سٹائل جم رحمان شہید روڈ کا دورہ کیا اور تن سازوں سے مختلف سوال و جواب کیے، بعد ازاں انہوں نے تن سازی کے مختلف مقابلہ جات میں گجرات کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف مقابلہ جات جیتنے والے قومی ہیرو سید فرخ شاہ کا بھی انٹرویو کیا اس موقع پر سماء ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا، اس موقع پر ضیاء سید، عمر شفقات، یاسر احمد وریاء ،چوہدری مبشر، محمد زاہد، حافظ فرقان، حافظ اسماعیل، عمیر احمد، ولید اعجاز، سید فصیح الحسن شاہ، و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے مالی سال 2013-14کے لئے ضلع گجرات کے 6366.449ملین روپے کے بجٹ کی منظور ی دے دی ہے
گجرات(جی پی آئی)ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے مالی سال 2013-14کے لئے ضلع گجرات کے 6366.449ملین روپے کے بجٹ کی منظور ی دے دی ہے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 223.648ملین روپے مختص، ضلعی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کی زیر صدارت منعقد ہو ا جس میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سید وقار الحسن ،ای ڈی او ورکس محمد نواز غازی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اشفاق احمد و دیگرا فسران نے شرکت کی۔ بجٹ اعداد و شما رکے مطابق مالی سال کے آغاز پر ضلعی حکومت کا اوپننگ بیلنس 177.486ملین روپے ہے۔ ضلعی حکومت کو اپنے وسائل سے 25ملین روپے کی آمدن متوقع ہے ،پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 5981.756ملین روپے اور ترقیاتی اخراجات کی مد میں 181.807ملین روپے ملیں گے۔ اس طرح ضلعی حکومت کو مالی سال کے دوران 6366.449ملین روپے آمدن کا تخمینہ ہے۔ مالی سال 2013-14کے لئے ضلعی حکومت کے اخراجات کا تخمینہ 6356.449ملین روپے لگایا گیا ہے۔ ان میں محکمہ تعلیم کے لئے سب سے زیادہ 4554.546ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صحت کے شعبہ کے لئے 1022.431ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ سیٹزن کمیونٹی بورڈ کے لئے 87لاکھ 14ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔ ضلعی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی پر 5802.871ملین روپے خرچ ہوں گے جبکہ نان سیلری اخراجات کا تخمینہ 315ملین روپے لگایا گیا ہے۔ پبلک اکاونٹ کی مد میں 14.523ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اختتامی بیلنس 10ملین روپے رہنے کی توقع ہے .ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سید وقار الحسن نے بتایا کہ تما م سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متفرق اخراجات پر پندرہ فیصد معشیت بچت کٹ لاگو کی گئی ہے ، غیر ترقیاتی اخراجات کا 25فیصد پہلی سہ ماہی میں جاری کیاجائے گاجبکہ باقی رقم تین اقساط میں ہر سہ ماہی میں جاری ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی ترقیاتی پر وگرام کے لئے 23کروڑ 66لاکھ 48ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، سرکاری سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کیفراہمی پر 11کروڑ75لاکھ37ہزار روپے اور قبرستانوں کی بہتری پر 2کروڑ 86ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ دریں اثنا ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت کا سالانہ بجٹ دستیاب وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تیا ر کیا گیا ہے جس میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کے شفاف استعمال سے عوا م الناس کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیمرا نے نیوز اور مختلف امور پر نشریات چلانے والے معروف ٹی وی چینل سچل کو نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے
گجرات(جی پی آئی)پیمرا نے نیوز اور مختلف امور پر نشریات چلانے والے معروف ٹی وی چینل سچل کو نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے ، لہٰذا سچل ٹی وی اپنی نشریات اب سچ ٹی وی کے نام سے نشریات جاری کرے گا، یاد رہے کہ سچ ٹی وی نے انتہائی کم عرصہ میں سچ پر مبنی خبریں نشر کر کے اپنا نام کمایا ہے اور یہ پاکستان کا پہلا چینل ہے جو کہ خبروں کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر معلومات پروگرام بھی نشر کرتا ہے سچ چینل کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور بلتستان اور کشمیر کے مسائل پر مبنی رپورٹنگ اور عوام کو دینی اور سائنسی معلومات پر مبنی پروگرامز چلا کر ان کی معلومات میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، اور ملک بھر کی تمام کیبلز آپریٹرز نے سچ کی سچائی پر مبنی نشریات کا حیر مقدم کیا ہے جبکہ عوام نے بھی سچ ٹی وی کی نشریات کو بے حد پسند کر رہی ہے، اس کی نشریات کراچی اور اسلام آباد سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم او ر صحت کے شعبوں میں حکومت کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :طارق نجیب نجمی
گجرات(جی پی آئی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن طارق نجیب نجمی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوںکی بروقت تکمیل، ریونیو اہداف کا حصول، تعلیم او ر صحت کے شعبوں میں حکومت کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او آصف بلال لودھی، اے ڈی سی سمیر احمد سید، ای ڈی او سید وقار الحسن، ڈاکٹر خالد فیاض، ایاز طارق، محمد نواز غازی، چوہدری محمد نواز، اسسٹنٹ کمشنر جنرل منظور حسین، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدر ی عمر فاروق ، افضل حیات، ذوالفقار احمد باگڑی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر طارق نجیب نجمی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوںمیں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران اور انتظامیہ بھرپور توجہ سے کام کرے اور ایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جائے جنہیں ترجیحا مکمل کرنا ضروری ہو۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں انرولمنٹ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داری نبھائیں تاہم انہوں نے واضع کیا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اعداد وشمار کی حقیقی تصویر پیش کریں اور اپنی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔ کمشنر نے کہا کہ سکول کونسلز کی مد میں جمع ہونے والا فنڈ اور فروغ تعلیم فنڈ طلبہ کی بہتری اور عدم دستیاب سہولیا ت کی فراہمی پر خرچ کیا جانا یقینی بنا یا جائے۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز قوم کی امانت ہیں جنہیں خرچ نہ کرنا بددیانتی ہے اور اس فنڈ کو خرچ کرنے والے سربراہان ادارہ جات کو انکے عہدے دے ہٹا دیا جائے۔ کمشنر طارق نجیب نجمی نے کہا کہ عوام الناس کو ڈینگی، اور بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے جیسے قومی ایجنڈہ کی تکمیل کے لئے انتظامیہ اور محکمہ صحت متحرک کردار ادا کریں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے این جی اوز کی مدد سے خصوصی مہم چلائیں۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کی ڈینگی لاروے کی چیکینگ اور تلفی کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کے لئے اہداف مقرر کئے جائیں اور انکی نگرانی کے لئے اچانک چیکنگ کی جائے۔ اسی طرح عید کے بعد انسداد خسرہ مہم کی کامیابی کے لئے انتظامیہ اور محکمہ صحت تمام وسائل برئوے کار لائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سماجی بہبود کے لئے کام کرنے والی این جی اوز سے انکی ترجیحات معلوم کی جائیں ۔ کمشنر نے ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل اور فنانشل پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان منصوبوں پر کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے ریونیو افسران کو بھی ہدایت کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ اہداف کے مطابق ریکوری کے لئے بھر پور محنت کریں ۔ قبل ازیں کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او آصف بلا ل لودھی اور ای ڈی اوز نے بتایا کہ ضلعی میں 150ترقیاتی منصوبوں میں سے 143مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ ان پر 401ملین روپے لاگت آئی ہے۔ گجرات میں جاری واٹر سپلائی سکیم، ریونیو کمپلکس، گلیانہ اور سرائے عالمگیر میں دو نئے کالجز کی تعمیر، یونیورسٹی آف گجرات میں جاری ترقیاتی منصوبہ، نواز شریف میڈیکل کالج، سول ہسپتال لالہ موسی کو 40بستر کا ہسپتال بنانے سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محکمہ تعلیم، صحت اور فنانس اینڈ پلاننگ کے ای ڈی اوز نے بھی کمشنر کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت کے زیر اہتمام عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی واک آج ہوگی
گجرات(جی پی آئی)محکمہ صحت کے زیر اہتمام عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی واک آج مورخہ 27جولائی کو صبح نو بجے ہوگی ۔ ای ڈی او ڈاکٹر خالد فیاض کے مطابق واک کی قیادت ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کریں گے جبکہ اس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور عوام نمائندگان اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ واک کے شرکاء نارمل سکول سے ضلع کونسل تک مارچ کریں گے بعد ازاں سیمینار منعقد ہوگاجس سے عوامی نمائندگان، سرکاری افسران اور ماہریں خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے:مہرآصف حسین سلیمی
گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف گجرات کے بانی و سینئر راہنما مہرآصف حسین سلیمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر روز نئی بات کرتی ہے جس کی وجہ سے قوم حکمرانوں سے سخت مایوس ہے’ مسلم لیگ (ن) اگر بلدیاتی نظام پر من مانی کرے گی تو یہ جمہوریت اور عوام کے مفاد میں نہیں ہو گا’ تمام فیصلے مشاورت اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونے چاہئیں۔ تحریک انصاف کے پاس اتنے ووٹ نہیں کہ وہ صدارتی الیکشن جیت جائے لیکن ہم کسی کیلئے انتخابی میدان کھلا چھوڑنا نہیں چاہتے اس لئے ہم نے صدارتی امیدوار کھڑا کیا ہے۔ رضا ربانی جیسے لوگوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ذمہ داری دینے کا وقت تھا اْس وقت تک پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کو کھڈے لین لگائے رکھا اور اب جب پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے تو اس وقت رضا ربانی کو آگے کر دیا گیا ہے۔ ان کا تعلق اْس جماعت سے ہے جس نے گزشتہ پانچ سال میں ملک کو تباہ وبرباد کیا اور تحریک انصاف ملک کو تباہ وبرباد کرنے والی جماعت کے صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری اصغر نے بجلی کی قیمتوںمیں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے رہنما و تحصیل صدرچوہدری اصغر وڑائچ نے حکومت کی جانب سے اکتوبر میں گھریلو صارفین کے لیے 14روپے اور صنعتی صارفین کے لیے 19روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سستی بجلی کی فراہمی سے ہی ترقی کرے گا۔گھریلوصارفین پر اضافی بوجھ ان کے معاشی استحصال کے مترادف ہے اس سے حکومت کی نیک نامی بھی متاثر ہوگی۔انھوںنے کہا کہ صنعتی مقاصد کے لیے 19روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت مقرر کرنے سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی کیونکہ صنعتکار اور تاجر حضرات یہ اضافہ عوام کی طرف منتقل کردینگے جس سے عوام کا جینا دوبھر ہوجائے گا، اس سے قبل جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ سے پہلے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کے لیے ہائیڈل پاور، سولر انرجی اور ونڈ انرجی کی طرف رجوع کیا جائے جو سستی توانائی حاصل کرنے کے ذرائع ہیں ،سستی بجلی کی فراہمی سے عوام کو بھی ریلیف ملے گا ، ملک خوشحال اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری رفاقت علی پرنس نے حضرت بی بی زینب اور حضرت خالد بن ولید کے روضہ مبارک پر حملے کی مذمت کی
گجرات(جی پی آئی) مہسم کی ممتاز سماجی شخصیت و سابق ناظم یو سی فتح پور چوہدری رفاقت علی پرنس نے دمشق میں نواسی رسول ۖ حضرت بی بی زینب اور صحابی رسول ۖ حضرت خالد بن ولید کے مزارات پر حملوں اور نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکوں میں نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے کو امت مسلمہ کے اندر انتشار و افتراق پھیلانے اور فرقہ وارانہ و مذہبی ہم آہنگی کو ختم کرنے کی سازش قراردیا ہے اور کہاہے کہ بی بی زینب کے روزے مبارک پر حملہ پوری ملت اسلامیہ پر حملہ ہے ،سامراجی قوتیں اور مسلم دشمن طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں اور مسلمانوں کی غیرت و حمیت کا امتحان لے رہی ہیں ،مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر پوری امت کے مذہبی جذبات و احساسات کو مجروح کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہاکہ مقدس مقامات کی حفاظت کرنا پوری امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ہمیں اغیار کی سازشوں کو سمجھنا ہوگااور تمام تر اختلافات اور مسلکی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ نئی کیبل بچھانے کیلئے سڑکوں کی توڑ پھوڑ کر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا
گجرات ( جی پی آئی ) محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ نئی کیبل بچھانے کیلئے سڑکوں کی توڑ پھوڑ کر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محکمہ پی ٹی سی ایل گجرات نے نئی کیبل بچھانے کیلئے سرکلر روڈ خواجگان روڈ کابلی گیٹ چوک نوابصاحب پرنس چوک میں سڑکوں کو اکھاڑ دیا اور کیبل بچھانے کا کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے دو ہفتوں سے کام بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں مون سون بارشوں کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہو چکی ہے
گجرات (جی پی آئی) گجرات میں مون سون بارشوں کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہو چکی ہے ڈینگی سمیت مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے شہر بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کے اکثر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں جس سے مچھروں اور مکھیوں کی افزائش بھی زوروں پر ہے ڈینگی سمیت دیگر امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے شہریوں نے ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کا اعلیٰ حکام سے مچھروں اور مکھیوں کے خاتمہ کیلئے سپرے کرنے کے خصوصی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔