اضلاع کی خبریں 26.7.2013

پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی محب وطن جماعت ہے
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی محب وطن جماعت ہے، جس نے ہمشیہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کیلئے اقدمات اٹھائے ہیں، ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ اشفاق مٹو نے پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 92 کے صدر حاجی شبیر علی انصاری کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما میاں عمر بشیر نے کہا کہ گوجرانوالہ میں سینئر مسلم لیگی رہنما غلام دستگیر خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور گوجرانوالہ میں پارٹی کو مسلم لیگ کا قلعہ بنا دیں گے۔ اس موقع پر ولید اکرم بھنڈر، عامر یعقوب وڑائچ، خواجہ ایوب الیاس، رانا محمد اقبال، میر محمد فیصل، خواجہ ناصر، محمد اقبال ملک ودیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت بی بی زینب ،حضرت خالد بن ولید،حضرت حجر بن عدی اور حضرت جعفر طیار کے مزارات پرحملہ کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) شام میں حضرت بی بی زینب ،حضرت خالد بن ولید،حضرت حجر بن عدی اوراردن میں حضرت جعفر طیار کے مزارات پر حملوں کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور مظفرآباد سمیت ملک کے تمام شہروں میںمساجدکے باہر احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں جبکہ علماء ومشائخ اہلسنت نے جمعہ کے اجتماعات میں مزاراتِ مقدسہ پر حملوں کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کیں۔ اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں ڈاکٹر حبیب الرحمن،حافظ محمد طاہر قادری، قاری فیصل سلطانی، سردار انجم ڈوگرو دیگر کی زیرقیادت کھیالی مدنی روڈسے کھیالی اڈے تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرحبیب الرحمن نے کہا کہ نواسی رسولۖ حضرت بی بی زینب ،جلیل القدر صحابی حضرت خالد بن ولید ،حضرت حجر بن عدی اورجعفر طیار کے مزارات مقدسہ کونشانہ بنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو بُری طرح مجروح کیا گیا، اقوام متحدہ’او آئی سی مزارات کی بے حرمتی کا فی الفور نوٹس لے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شامی حکومت مسلمانوں کے جذبات و احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزارت ِ مقدسہ کو فی الفورتعمیرکرنے کے احکامات جاری کرے۔حافظ محمد طاہر قادری، سردار محمد انجم ڈوگر، چوہدری محمد یعقوب، قاری فیصل سلطانی، اورقاری محمدبوٹاجٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اہلسنت مزارات صحابہ ،مزارات اولیائ کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں اور ان مزارات کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ دینا اور لین اسعادت سمجھتے ہیں، آج نام نہاد اوآئی سی برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کی بیحرمتی پر خاموش کیوں ہے؟ آج پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے حکومت پاکستان بھی شام کے سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے۔ سُنی تحریک علماء بورڈکے اراکین نے اپنی اپنی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطابات کے دوران اہلبیت اطہار اور صحابہ کرامکے مزارات پر حملوںکے واقعات سے امت مسلمہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے وقت کا تقاضاہے کہ امت مسلمہ کے حکمران متحدہوکر اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دیں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان بازار مانیٹرنگ ٹیم کے ممبر و ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دیں، یہی وجہ ہے کہ عوام میاں برادران پر جان نچھاور کرتے ہیں، رمضان بازاروں میں عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی پنجاب حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار نوشہرہ روڈ کے دوران خریداروں اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان نے مختلف دکانداران سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس اور کوالٹی کے معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے اوزان پیمائش کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے لئے معیاری اور ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ حاجی نواز چوہان نے موقع پر موجود خریداروں سے اشیاء کے معیار کے متعلق معلومات حاصل کیں، جس پر عوام نے مسلم لیگ ن کے اس عوامی منصوبہ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حاجی نواز چوہان کے دورہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حرم ارشد نے میٹرک سالانہ امتحان سائنس گروپ میں 964 نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سینئر جرنلسٹ اسد حبیب کی بھتیجی’ سینٹ میری گرلز ہائی سکول کی ہونہار طالبہ حرم ارشد نے میٹرک سالانہ امتحان سائنس گروپ میں 964 نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔حرم ارشد کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں اساتذہ کرام کی محنت’ والدین کی دعائیں اور اللہ کا فضل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں جج بن کر ملک و قوم کی خدمت اور انصاف کا بول بالا کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب خان نیازی اورجنرل سیکرٹری پی پی 149 لاہور یاسرخان نیازی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کے لیے معطل کردی گئی
لاہور(جی پی آئی)ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب خان نیازی اورجنرل سیکرٹری پی پی 149 لاہور یاسرخان نیازی کی پارٹی رکنیت تین ماہ کے لیے معطل کردی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدور میاں نعیم ، رانا فاروق ، جوائنٹ سیکرٹری ملک فیصل اسلام اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خالد آفتاب کی پارٹی رکنیت بھی مسلم لیگی قیادت کے خلاف سرگرمیوں کی بناء پرایک ماہ کے لیے معطل کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے مذکورہ بالا 6عہدیداران کو پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے بعدمسلم لیگی قیادت کی جانب سے ان کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں جامع مسجد الحسین سے علامہ حسن رضاقمی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کی نواسی رسول ۖ دختر خلیفتہ المسلمین حضرت علی ثانی زہرا حضرت بی بی زینب کے روضہ مقدس اور صحابہ کرام کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔لاہور میں جامع مسجد الحسین سے علامہ حسن رضاقمی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی جو مین فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے مظاہرین احتجاج کرتے رہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسولۖ اور اصحابسے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا۔شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں ۔ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے ۔علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتۖ کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھے جو شام میں روضہ بی بی زینب پرخارجی دہشت گردوں کے حملے کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے روضہ بی بی زینب اور اصحاب کرام کے مزرات کی توہیں دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔مجلس وحدت مسلمین کے اپیل پر ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں ار ماتمی جلوس نکالے گئے لاہور ،شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ، چونیاں، سرگودہا، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، بھکر، ملتان، اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی:سعدیہ سہیل رانا
لاہور(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ جاتاہے اور موجودہ حکومت مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر رہی ہے، ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا حشر پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سے بھی بدتر ہوگا۔ حکمرانوں کو تو ہر طرف سے فوری طورپر ریلیف مل جاتا ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے والا کوئی نہیں، اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام ان کا حال بھی سابقہ حکمرانوں جیسا کر دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضر صحت اشیاء کی فروخت، ق لیگ کی پنجاب اسمبلی میں تحریک التواجمع
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے روہیلا نوالی مظفر گڑھ میں زہریلے چاول کھانے سے130 افراد کے بے ہوش ہونے کے واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے ،تحریک ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل، عامر سلطان چیمہ اور ڈاکٹر محمد افضل نے جمع کروائی تحریک میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مضرصحت اشیاء سے ہونے والی اموات کی تعداد دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ ہے،ہر سال ہزاروں بیمار اور سینکڑوں جاں بحق ہوتے ہیں دودھ سے لیکر ادویات تک ہر چیز میں ملاوٹ ہو رہی ہے ،اراکین اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ 5 سال سے عوام کو معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی روک تھام کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی، یہاں تک کہ شہریوں کو صاف پانی بھی میسر نہیں، حکومت کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ایک بیمار معاشرہ پروان چڑھ رہا ہے، انہوں نے اپنی تحریک میں کہا کہ ناقص پانی اور مضر صحت اشیائے خوردنوش کے بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کا رش دن بدن بڑھ رہا ہے معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء کی خریدو فروخت کے حوالے سے پنجاب حکومت نے 5 سال تجربات میں گزار دیئے، انہوں نے سپیکر سے استدعا کی کہ مفاد عامہ کے اس انتہائی اہم مسئلہ پر بحث کے لیے ایوان کی کارروائی ملتوی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید توقیر احمد بخاری کو پیپکو کا چیف ایگزیکٹیو تعینات کر دیا گیا
لاہور(جی پی آئی) سید توقیر احمد بخاری کو یپکو کا چیف ایگزیکٹیو تعینات کر دیا گیا یہ احکامات منسٹری آف واٹر اینڈ پاور کی جانب سے ایم ڈی پیپکو نے کیئے عطا الرحمن اسی عہدے پر ساڑھے نو سال تعینات رہے اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کوئی محکمانہ بہتری نہ لا سکے اور اسی وجہ سے سید توقیر احمد بخاری کو ان کی جگہ چیف ایگزیکٹیو تعینات کر دیا گیا سید توقیر احمد بخاری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے بارے میں وسیع معلومات رکھتے ہیں اوران سے اس بات کی امید بھی کی جاتی ہے کہ محکمہ میں جدت اور انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ تبدیلیاں اور بہتری لائیں گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکا کو صرف یہ فکر لاحق ہے کہ اسرائیل کی سلامتی خطرے میں نہ پڑجائے۔ پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کے ہر کونے میں ہونے والی خانہ جنگی میں ملوث ہے۔ لیبیا، مصر اور اب شام میں امریکی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ امریکا کو صرف یہ فکر لاحق ہے کہ اسرائیل کی سلامتی خطرے میں نہ پڑجائے۔جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے مسلم دنیا میں فرقہ واریت کا زہرپھیلایا جارہا ہے۔ شام میں فرقہ وارانہ فسادات اسی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ دنیا بھر خصوصا مغربی ممالک میں لوگوں کا تیزی سے اسلام قبول کرنا طاغوتی طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کا دامن مضبوطی سے تھام کر ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ اسلام بر داشت ،تحمل، بردباری اور صبر کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اپنی توانائیاں اسلام کی بنیادیں اور جڑیں کمزور کرنے میں صرف نہیں کرنی چاہییں۔ دریں اثناء انہوں نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے صدراتی الیکشن کا بائیکاٹ اپنی واضح شکست کے پیش نظر کیا۔ ممنون حسین کو صدر بنانے کے فیصلے کی ہم تائید کرتے ہیں اور ہماری پارٹی الیکشن میں انہیں سپورٹ کرے گی۔