لندن (جیوڈیسک) پرنس ہیری نے اپنے بھتیجے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننھے شہزادے کے ساتھ خوب موج مستی کریں گے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس ہیری نے کہا کہ پرنس ولیم کو معلوم ہونا چاہیے کہ چائلڈ کئیر کے لیے زیادہ پیسے لیے جاتے ہیں۔
اب وہ بھی ولیم سے بھاری رقم وصول کریں گے۔ انھوں نے کہا وہ بہت خوش ہیں ایک خادم کی طرح اپنے بھتیجے کا خیال رکھیں گے اور ننھے جارج کے ساتھ خوب موج مستی کریں گے۔