لاس اینجلس (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ایکشن گرل پریانکا چوپڑا اپنی نئی فلم پلین کی تشہیر کے لیے کیلی فورنیا پہنچ گئیں۔ بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ، گلوکارہ، گیت نگار اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑ ان دنوں لاس اینجلس کے دورے پر ہیں۔
جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سیکڑوں مداح امنڈ آئے 31 سالہ پریانکا چوپڑا کا لاس اینجلس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پریا نکا چوپڑا نے اینی میٹڈ فلم پلین میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں ہالی وڈ گلوکار آرمینڈو کرسچن کے ساتھ نیا البم بھی ریکارڈ کروایا ہے۔