قاہرہ : اسکندریہ اور النصر میں مخالف گروپ میں جھڑپیں

Cairo

Cairo

مصر(جیوڈیسک) میں سابق صدر مرسی کی بحالی کے لئے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے۔ مظاہرہ کرنے والوں پر فائرنگ سے سترہ افراد جاں بحق اور آٹھ سو زائد زخمی ہوگئے۔ مصرایک بار پھر جمہوریت حاصل کرنے میں عوام کی جدوجہد کا استعارہ بن گیا۔ مصر میں فوجی بغاوت کے بعد عوام کی جانب سے مرسی کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کی اکثریت مصر میں جمہوری حکومت کی بحالی سمیت محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہے۔

مصر آج کل گولیوں کی آوازوں سے گونج رہا ہے۔ نصر سٹی میں فوجی بغاوت کے خلاف نکالے جانے والی ریلی کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں دس افراد جاں بحق جبکہ چھ سو زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف اسکندریہ میں مخالفین اور حامیوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔ جس میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ڈھائی سو سے زائد زخمی ہیں۔