دمشق شام میں نواسی رسول حضرت بی بی زینب کے مزار پر حملہ سے عزاداران امام حسین کو ڈرایا نہیں جاسکتا : محمد حسنین کاظمی

لالہ موسیٰ : مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ لالہ موسیٰ میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہنماء شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات علامہ سید محمد حسنین کاظمی نے کہا کہ دمشق شام میں نواسی رسول حضرت بی بی زینب کے مزار پرحملہ سے عزاداران امام حسین کو ڈرایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عزاداری امام حسین کو روکا جا سکتا ہے۔

شیعہ قوم اولاد رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے مزارات کی حفاظت کیلئے سرپرکفن باندھے میدان عمل میں ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ہم یہاں روزانہ ٹارگٹ کلنگ کاشکار ہورہے ہیں اہلبیت اطہار کے مزارات کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان ہوجائے تو ہمارے لئے اس سے بڑی سعادت کیا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسلام دشمنوں کے اوچھے ہتھکنڈوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے گھنا ئونے کاموں میں ملوث لوگوں کو پکڑ کر عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے اس موقعہ پرضلعی راہنماء شیعہ ء علماء کونسل سید مخدوم حسین شاہ۔

سید راشد عباس شاہ، سید ندیم عباس چکوڑی شیرغازی، ڈاکٹرمیاں اعجاز حسین، سید علی اکبرشاہ، سیدناظم عباس، سید مصور عباس، سید منور عباس، سید کاظم رضا، عنصرجاوید باجوہ، نثارباجوہ سمیت مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔