راولپنڈی (جیوڈیسک) صابرہ بی بی قتل کیس میں راولپنڈی پولیس نے امتیازعرف تاجی کھوکھر کو گرفتارکر لیا ہے۔ تاجی کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے بھائی ہیں۔ صابرہ بی بی قتل کیس میں امتیاز عرف تاجی کو راولپنڈی کی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی ایس پی رانا شاہد کی سربراہی میں کی۔ صابرہ بی بی قتل کیس میں ملزم امتیاز عرف تاجی کو بے گناہ قرار دینے والا انسپکٹر بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انسپکٹر اسلم عزیز کے خلاف ریکارڈ میں ردو بدل کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ تاجی کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر کے بھائی ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی صابرہ بی بی کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔