ملتان (جیوڈیسک) میں شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں آگ لگادی جس سے دفتر میں موجود گاڑیاں اور دفتری ریکارڈ مکمل طور پر جل گیاہے قاسم بیلہ کے رہائشیوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گارڈن ٹائون سب ڈویژن میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگادی اوردیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے پورے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اوردفتر میں موجود سرکاری ریکارڈ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔
اس موقعہ پرمظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا، بعد ازاں مظاہرین نے شیر شاہ روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور میپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موقیہ پر پہنچ گئی اوراعلی افسران نے مظاہرین کیساتھ مزاکرات کئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 15 دن سے ان کے علاقے میں بجلی نہیں ہے اور اگر آتی ہے تو وولٹیج کم ہوتے ہیں جب تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا ان کا مظاہرہ جاری رہے گا، تاہم پولیس افسران کی اس یقین دہانی پراب وولٹیج کم نہیں ہوں گے مظاہرین منتشر ہوگئے۔