پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین ڈاکٹر محمد طاہر القادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں، لاہور ائر پورٹ پر ہزاروں کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 5 سال بعد شہر اعتکاف میں بنفس نفیس شرکت کریں گے۔
گذشتہ چند سالوں سے وہ شہر اعتکاف میں بذریعہ ویڈیو لنک درس قرآن و تصوف دیتے رہے ہیں۔ امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین پورے ملک اور بیرونی دنیا سے ٹائون شپ میں ہونے والے شہر اعتکاف میں شرکت کریں گے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔