فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے والوں کی ہلاکتوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،مزید چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے، فیصل آباد میں دو روز سے زہریلی شراب پینے والوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز آٹھ افرا د کی ہلاکت کی صدیق کی تھی۔
ڈی سی او نجم احمد شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ مزید چار افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ 11 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
مرنے والوں کے ورثا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہے۔ پولیس کے شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان میں 4افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔