فیصل آباد : بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بچے کے اغوا کے کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شہریوں نے دو ملزموں کو پکڑ کر ان کی خوب دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ سمندری روڈ پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے منڈی کواٹرز سے دو افراد نے ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود لوگوں نے ان کو پکڑ لیا۔

ان کی خوب دھنائی کر ڈالی۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ علاقہ مکینوں نے ملزموں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تاہم مذاکرات کے بعد دونوں ملزموں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پکڑے جانے والے ملزموں نے بچے اغوا کرنے کا اعتراف کیا ہے۔