ڈی ٹی ایچ سسٹم پر جانے والے چینلز کو کیبل پر نہیں چلائیں گے، آپریٹرز

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جو چینل انڈین ڈی ٹی ایچ سسٹم پرجا ئے گا، اسے کیبل پرنہیں چلائیں گے، انڈین ڈی ٹی ایچ پر پاکستان میں بارہ لاکھ اسبسکر ائبرزہیں، جس کی مد میں ستر کروڑ روپے ماہانہ انڈیا کو منتقل ہو رہے ہیں، کیبل آپریٹرز اربوں کی انڈسٹری ہے لیکن حقوق کا تحفظ نہیں، چینلز، اخبار اور کیبل آپریٹرز ایک دوسرے کے کاروبار میں مدا خلت نہ کریں، یہ باتیں پاکستان کیبل ذرائع گروپ کے رہنما غفران مجتبی، کیپٹن (ر) عبدالجبار اور ملک عارف نے گوجرانوالہ میں کیبل آپریٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سترہ سال میں کیبل انڈسٹری کو ڈھائی ارب سے سینتیس ارب روپے تک پہنچایا ہے اس شعبے میں اربوں روپے کی سرمایا کاری کی ہے، انہو ں نے کہا کیبل آپریٹرز اور چینل ما لکان ایک گاڑی کے دو پہئے ہیں ہمیں چاہیئے کہ ایک دوسرے کے کاروبار میں مداخلت کی بجا ئے اپنے اپنے کام پر توجہ دیں۔

اگر کیبل انڈسٹری کو نقصان ہوا تو ذرائع انڈسٹری بھی اس سے نہیں بچ سکے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہم اربوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں لیکن ہما رے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جاتا، بلکہ اپنے مفادات کے لئے کیبل آپریٹرز میں اختلا فا ت کو ہوا دی جا تی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ ملک بھر میں کیبل آپریٹرز کے حقوق کا علم بردار ہے اور کسی سے زیا دتی بر داشت نہیں کی جا ئیگی۔