تھینک یوسالا رقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے ویلڈن ملک افتحار احمد اعوان

ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) تھینک یوسالا رقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے ویلڈن ملک افتحا راحمد اعوان۔ عوام کا دیر ینہ مسئلہ حل کر ادیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کے محلہ مدنی مسجد علاقہ کا ٹرانسفا رمر گذشتہ تین روز سے جل گیا تھا۔ جس کی وجہ سے تقریبا آدھا قصبہ شدید متاثر تھا۔ اور عوام الناس شدید تکلیف اور مشکلات کا شکار تھے۔

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں گرمی کے مارے عوام کا برا حال تھا۔ جبکہ پانی بھی نایاب تھا۔ جونہی یہ خبر ملک افتحار احمد اعوان اور ملک غلام حیدر اعوان کے ذریعے سالا رقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایم این اے تک پہنچی اُنھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر فوری طور پر نیاٹر انسفارمر تقریبا 9 لاکھ مالیاتی ملکہ بھجو ا دیا۔ اور تقریبا 72 گھنٹوں کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

سیاسی سماجی حلقوں نے سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آ ئندہ بھی عوامی بہبود کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ نیز عوام الناس نے ملک افتحار احمد اعوان اور ملک غلام حیدر اعوان کی بھی ستائش کی ہے جن کی خصوصی دلچسپی سے یہ مسئلہ اتنی جلدی حل ہو گیا۔