کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے دو ہفتوں میں اسٹیٹ بنک سے ایک سو اٹھاون ارب روپے قرض حاصل کر لیا۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بنک سے قرض لے کر شیڈول بنکوں کو ایک سو چھ ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔
جس کے بعد بارہ جولائی تک بنکنگ سیکٹر سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم تقریبا پچاس ارب روپے رہا، نجی شعبے نے اناسی ارب روپے کے قرض واپس کئے۔ اس عرصے میں زیر گردش کرنسی کے حجم میں ایک سو نو ارب پچانوے کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔