کوئٹہ : دہشت گردی کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹان میں مکینوں نے دہشت گردی ناکام بنا دی۔ فائرنگ سے خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ ہزارہ ٹان میں افطاری سے کچھ دیر پہلے ایک مشکوک شخص داخل ہوا تو علاقہ مکینوں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے بھاگنے پر لوگوں نے فائرنگ کر دی۔

سر میں گولی لگنے سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس کی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی جبکہ ایک دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا۔ خودکش جیکٹ میں آٹھ سے دس کلو گرام دھماکا خیز مواد تھا۔ حملہ آور کی لاش سی ایم ایچ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔