پاراچنار : خودکش حملوں میں جاں بحق تمام افراد کی تدفین کردی گئی

Parachinar

Parachinar

پاراچنار (جیوڈیسک) پاراچنار میں گزشتہ روز کے خودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تدفین کردی گئی۔ واقعے کے سوگ میں آج تمام بازار بند ہیں۔ پاراچنار میں میں گزشتہ روز کے حملوں پر تین روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ مین بازار سمیت شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے 57 افراد کی مختلف اوقات میں تدفین کردی گئی ہے۔ تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ پاراچنار کے مین بازار میں گزشتہ روز اس وقت دو خودکش دھماکے کیے گئے جب شہری افطار کے سامان کی خریداری میں مصروف تھے۔