فرید خان قتل، سابق رکن صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان احاطہ عدالت سے گرفتار

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو میں ایم پی اے فرید خان کے قتل میں نامزد سابق رکن صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایم پی اے فرید خان کے قتل میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کروا رکھی تھی۔

آج پیشی پر عتیق الرحمان انسداد دہشت گردی عدالت کوہاٹ پہنچے ،سماعت کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کردی جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایم پی اے فرید خان کو چند ماہ قبل ہنگو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔