شکست کے خوف سے ن لیگ نے ایم کیوایم کے ساتھ ہاتھ ملایا , وجیہہ الدین

Wajih-ud-Din

Wajih-ud-Din

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کہتے ہیں وہ صدارتی الیکشن جیت بھی سکتے ہیں۔ شکست کیخوف سے ن لیگ نیایم کیوایم کیساتھ ہاتھ ملایا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وجیہہ الدین نے کہا کہ صدارتی انتخاب اہم مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

خفیہ رائے شماری کے باعث ن لیگ کو ڈر ہے کہ اس کے ارکان ضمیر کے مطابق ووٹ نہ دے دیں۔ ساٹ وجیہہ الدین نے مزید بتایا کہ صدارتی انتخاب میں آئین کی شق تیرسٹھ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ آئین کی پاسداری کرنے والا ہی صدارتی امیدوار ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی اور ایاین پی کے بائیکاٹ سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔