آل پارٹیز کانفرنس میں آرمی چیف کو بطور مبصر مدعو کیا جائے ، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گوادر کان کئی پر کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ اور پارا چنارپر شدت پسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لندن سے جاری بیان میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا دہشت گردی کی عفریت ملک کو نگل رہی ہے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔ جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق کیانی کو بطور مبصر مدعو کیا جائے۔ اے پی سی میں اعلی عدلیہ کے ججز مسلح افواج کے سربراہان کو بھی بلایا جائے۔