کوئٹہ : ہزارہ ٹاون میں مکینوں کی فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں خود کش حملہ آور علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے جسم سے بم نصب تھا جو پھٹ نہیں سکا۔ کوئٹہ کے علاقہ ہزارہ ٹاون میں علاقہ مکینوں کی فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

ڈی آئی جی فیاض سنبل کا کہنا ہے کہ ہزارہ ٹاون میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص خود کش حملہ آور تھا، مشتبہ شخص کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کے سر میں گولی لگنے سے اس کی ہلاکت ہوئی جبکہ اس کے جسم سے بندھا دھماکا خیز مواد پھٹ نہیں سکا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔