ویسٹ انڈیز (جیوڈیسک) کے جارحانہ مزاج بیٹسمین گرس گیل کا کہنا ہے پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا دکھ ہے۔بوم بوم آفریدی ان کے اچھے دوست ہے۔ عالمی شہرت یافتہ اوپنز گرس گیل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں تو رنز نہ کرسکے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں گرس گیل کا بلا رنز اگلنے کو بیتاب ہے۔
گرس گیل نے ویسٹ انڈین ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس بولرز ہے جس کیخلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوتا۔ پچھلے سال پاکستان آنا چاہتا تھا لیکن بورڈ نے منع کردیا۔
جیسے ہی پاکستان کے حالات بہتر ہونگے وہاں جانے میں فخر محسوس کروں گا۔ گیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اچھے دوست ہیں بلخصوص شاہد آفریدی سے جس سے تھوڑا بہت مزاق بھی کرلیتا ہوں۔ گیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے کا انھیں دکھ ہے۔ امید ہے کہ پاکستان میں حالات جلد بہتر ہوجائے۔