کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حکمران جماعت کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف کراچی آمد پر ایم کیو ایم کے خلاف بیان نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو نواز شریف اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، دونوں کی ڈیل سے پیپلز پارٹی کی حکومت پر لگے الزامات دھل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نواز شریف اب اجمل پہاڑی اور ولی بابر کے قاتلوں کے بارے میں بھی کوئی بیان نہیں دیں گے۔