ضمنی انتخابات حلقہ این اے ون میں پیپلز پارٹی اے این پی کے حق میں دستبردار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے ون پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار افغانی نے اے این پی کے غلام احمد بلور کے حق میں دست بردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی زرائع کے مطابق 22 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی این اے ون پر عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کرے گی۔

جبکہ عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی نشست این اے پانچ پر پیپلز پارٹی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔ این اے ون سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔