پھلوں، سبزیوں اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات کا حق پرست ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کا نوٹس
Posted on July 28, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے مختلف بازاروں میں پھلوں، سبزیوں اور روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشتاق چنا کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا عوام گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے کے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل نے رکن صوبائی اسمبلی کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کے تمام بازاروں میں عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شکایتی مرکز کیمپ قائم ہیں جہاں عوام کی جانب سے گراں فروشی کی شکایات موصول ہونے کے بعد فوری عوامی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف جرمانے کئے جاتے ہیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل مشتاق چنا کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف بازاروں کا تفصیلی دورہ کرکے قیمتوں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کی شکایات انتظامیہ کی جانب سے قائم شکایتی مرکز پر کی جائے تاکہ غیر قانونی اقدامات میں ملوث عناصر کی سرکوبی کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلا ئی جاسکے بازار کے دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے تاجر برادی سے بھی ملاقات کی۔
ان سے درخواست کی ماہ صیام میں قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے اور حکومت کی جانب سے اشیاء خرد و نوش کی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق اشیاء فروخت کیا جائے اس موقع پر انہوں نے تاجر تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔