ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کہتے ہیں وہ فلموں میں جملوں کے استعمال میں محتاط رہتے اور نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرتے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ فلمی مکالموں میں تہذیب کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔شاہ رخ کہتے ہیں فلم میں ایسے جملے نہیں بولتا جو بچوں کے ساتھ بیٹھ کے سنے نہیں جا سکیں۔ شاہ رخ نے کہا ان کے اندر قدرتی طور پر سنسر شپ کا مادہ موجود ہے۔
جوکوئی نازیبالفظ یا غلط بات کہنا پسند نہیں کرتا۔شاہ رخ نے کہا ہو سکتا ہے میری کسی بات کو لوگ اس انداز میں نہ سمجھیں جو میں سوچ رہا ہوں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو شاہ رخ خان آج کل فلم چنئی ایکسپریس کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 09 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔