دوسرا ٹی 20 : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 11 رنز سے شکست دیدی

Pakistan - West Indies

Pakistan – West Indies

سینٹ ونسٹنٹ (جیوڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 11رنز سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پاکستان کے 135 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124 رنز بنا سکی، عمر اکمل کو مین آف دی میچ اور ذوالفقار بابر کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مل کر فتح کی راہ ہموارکی، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آیندہے، ٹیم میں شاہد آفریدی جیسے سینئر کھلاڑی کی موجودگی مثبت ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے 136 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کے احمد شہزاد نے 44 اور عمر اکمل نے 46 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ قومی ٹیم کے سہیل تنویر، سعید اجمل اور ذوالفقار بابر نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔