لیبیا میں قیدیوں نے جیل توڑ دی، 1200 قیدی فرار

Libya

Libya

لیبیا (جیوڈیسک) فرار ہونے والوں میں زیادہ تعداد سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی ہے۔ طرابلس لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی کی جیل سے 1200 قیدی فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والوں میں زیادہ تعداد سنگین جرائم میں ملوث افراد کی تھی۔ لیبیا کے ایک سکیورٹی عہدیدار کے مطابق بن غازی کی۔

الکیوفیہ جیل میں اچانک قیدیوں کے درمیان فسادات بھڑک اٹھے جس کے بعد قیدیوں نے جیل کی عمارت کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چند مسلح افراد نے جیل کی عمارت پر حملہ بھی کر دیا۔

جس کے بعد افراتفری کے عالم میں جیل سے تقریبا 1200 قیدی فرار ہوگئے جن میں سے زیادہ تعداد ان قیدیوں کی تھی جن پر سابق حکمران معمر قذافی کی حکومت کی حمایت کے الزامات تھے۔ عہدیدار کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔