یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے ساتھ ڈیڈ لاک کا شکار امن مذاکرات کی از سر نو بحالی کے لئے 104 فلسطینی قیدیوں کو رہا کریگا۔ سماجی ویب سائٹ فیس بک پر لکھے گئے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم بنجمن یتن یاہو نے واضح کیا۔
کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی مرحلہ وار اور مذاکرات میں پیش رفت کے تناظر میں رہائی کے اقدامات پر رضامند ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں فلسطین سے چیف مذاکرات کار صائب ارکات، اسرائیل کے مذاکرات کار زیپی لیونی اور امریکی عہدیدار شرکت کریں گے۔