ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ

Rate of Inflation

Rate of Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح اعشاریہ دو فیصد بڑھ گئی تاہم آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں زیادہ اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے چوتھے ہفتے میں۔

چھوٹے گوشت، گندم، پیاز، ٹماٹر سمیت اٹھارہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دال چنا، دال ماش، لہسن، آلو، چینی، ایل پی جی سمیت نو اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی، جبکہ بڑے گوشت ، پٹرول اور ڈیزل سمیت چھبیس اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔