ناسا نے بغیر پائلٹ کارگو ائیر کرافٹ خلائی سٹیشن روانہ کر دیا

NASA

NASA

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے بغیر پائلٹ کارگو ائیر کرافٹ کراکرس 52 کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کر دیا۔ اس ائیر کرافٹ کو قازقستان کے لانچنگ پیڈ و خانر کاسمو ڈروم سے روانہ کیا گیا۔

جو توقع کی جارہی ہے کہ زمین کے گرد 4 بار مدار میں چکر لگانے کے بعد 6 گھنٹوں میں خلائی سٹیشن پہنچ جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کارگو ائیر کرافٹ میں 3 ٹن کھانے کے کنٹینر، ایندھن، تجرباتی سازو سامان کے علاوہ مختلف آلات بھی شامل ہیں۔