پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے جیل خانہ جات ملک قاسم کا کہنا ہے کہ پختونخوا حکومت نے ڈاکٹر شکیل کو وفا ق کے حوالے کرنے کیلئے درخواست بھیج دی ہے۔
پشاور میں ذرائع سے گفت گو میں وزیر اعلی کے مشیر ملک قاسم کا کہنا ہے کہ پختو نخوا حکومت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو وفاق کے سپرد کرنے کے لئے تحریری درخواست وفا ق کو بھیج دی ہے اور صوبائی حکومت کو امید ہے کہ جلد مثبت جواب مل جائے گا، ملک قاسم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خاندان کے افرادسے ملنے پر بھی کوئی پابندی نہیں۔