پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر کام کرنے والے جونیئر افسروں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔ کیا حکومت بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کر سکے گی۔ محکمہ جیل خانہ جات میں کتنے جونیئر افسران اعلی عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات خیبر پختونخوا میں 11 جونیئر افسروں نے اپنے سینئرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، تو سب کی آنکھیں کھول گئیں۔
آئی جی جیل خانہ جات جوادارے کے سربراہ کی حیثیت سے گذشتہ 15 مہینوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کے پاس قائم مقام آئی جی کا عہدہ بھی ہے۔ موصوف اے آئی جی جیل خانہ جات کی کرسی پر بھی قابض ہیں۔ اسی پر بس نہیں۔ موصوف سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدوں پر بھی خود ہی قابض ہیں۔ کچھ آگے نظر دوڑائیں تو لگتا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔