پشاور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے پشاورمیں ورسک روڈ پر گیس کی چوری میں ملوث ایک ہاسٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے ذرائع کو بتایا کہ ورسک روڈ پر جدون ہاسٹل میں گیس چوری کی شکایت ملی۔
اس پر ایف آئی اے نے ہاسٹل پر چھاپا مارا اور گیس چوری میں ملوث ہاسٹل کے مالک احسان اللہ کو گرفتار کر کے گیس کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے۔ ایف آئی اے نے چوری کی رپورٹ محکمہ گیس کو پیش کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔