شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ادویات چوری اسکینڈل میں دو اسٹور کیپرز سمیت پانچ ملازمین ملوث نکلے ،شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے سرکاری ادویات چوری اسکینڈل کی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ،ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔
رپورٹ میں اسٹور کیپرز رانا سہیل اور رانا سجاد سمیت 5 ملازمین کو ملوث قرار دیا گیا ہے، اسکینڈل میں ایم ایس ، اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کو غفلت کا مرتکب بھی قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں متعدد خامیوں اور کوتا ہیوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔