سندھ اسمبلی کے30 جولائی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرینگے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی تیس جولائی کو صدارتی انتخابات کے دوران اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ کراچی سے اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ریموٹ سے چلنے والے آدمی چائیے، اور ایوان صدر کا ریمورٹ کنٹرول نواز شریف کے ہاتھ میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صدر مملکت کے لئے سیاسی سوچ کا نہیں بلکہ جی حضور کہنے والا شخص چاہئے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ممنون حسین بھی رفیق تارڑ جیسے صدر ثابت ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم میں موجود چند لوگوں کی وجہ سے عدلیہ بدنام ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے بائیکاٹ کی وجہ سپریم کورٹ کا یک طرفہ فیصلہ اور غیر ذمہ دارانہ روایہ بنا۔