کراچی : نجی ھسپتال سے بچہ اغوا کرنے والی خاتون پکڑی گئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ناظم آباد کے علاقے میں قائم نجی اسپتال سے نوزائیدہ بچے کو اغوا کی نیت سے لیکر جانے والی خاتون کو اسپتال میں موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، اہلخانہ کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہے۔ ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب نجی اسپتال سے نوزائیدہ بچے کو اغوا کی نیت سے لے جانے والی خاتون آمنہ جمال کو بچے کے اہلخانہ اور اسپتال میں موجود افراد نے پکڑ لیا۔

پولیس کی مداخلت کے بعد خاتون کو ناظم آباد تھانے منتقل کیا گیا، ناظم آباد تھانے پہنچنے والے آمنہ جمال کے بھائی نبیل نے بتایا کہ اس کی بہن نفسیاتی مریضہ ہے، آمنہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور ابھی تک اولاد نہیں ہوئی، اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بچہ لیکر جارہی ہو، زیرحراست خاتون کو ناظم آباد تھانے سے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔