نئے صدر کا انتخاب : قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام طلب

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے صدرکے انتخاب کے سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام طلب کر لیے گئے ہیں ،اعلامیے کے مطابق قائم مقام صدرنے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پرقومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج شام چاربجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں طلب کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دینے کے لئے تحریک پیش کی جائے گی۔ ادھر پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس بھی آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا۔