بنوں: لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، مظاہرین نے واپڈا کا دفتر جلا دیا

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کر کے توڑ پھوڑ کی اور کئی املاک کو نقصان پہنچایا، واپڈا دفتر کا ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ لوڈ شیڈنگ کے خلاف قبائل نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

مشتعل مظاہرین واپڈا کالونی میں داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی، مظاہرین نے ہوائی فائرنگ بھی کی احتجاجا بنوں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بلاک کر دی۔ مشتعل مظاہرین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور وہ واپڈا کے دفتر میں گھس گئے اور ریکارڈ جلانے کے علاوہ وہاں موجود تین گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلز کو آگ لگا دی۔