ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کی بے حسی بھمبرمیرپور روڈ کھمب کے مقام پر نکاسی کے نالے بااثر افراد کیطرف سے بند کرنے کے باعث سڑک پر بارشی پانی راہگیروں ،مسافروں اور اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا

بھمبر: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کی بے حسی بھمبر میرپور روڈ کھمب کے مقام پر نکاسی کے نالے بااثر افراد کیطرف سے بند کرنے کے باعث سڑک پر بارشی پانی راہگیروں ،مسافروں اور اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا ضلعی انتظامیہ کے بڑے بڑے آفیسران کا روزانہ سڑک پر سے گزرنے کے باوجود حقائق سے چشم پوشی سوالیہ نشان بن گئی اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق بھمبر میرپور روڈ کھمب کے مقام پر پانی نکاسی کی دو بڑی پلیاں مقامی بااثر افراد کیطرف سے بند کردینے کے باعث آدھا کلو میٹر سڑک بارشی پانی میںکئی کئی فٹ تک ڈوب گئی جس کے باعث نواحی علاقوں کو جانے والے مسافروں عام راہگیروں اور عوام علاقہ کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جبکہ چار سے پانچ فٹ جمع ہونے والے بارشی پانی سے گزرنے والی گاڑیاں اور موٹرسائیکل انجنوں میں پانی آجانے کے باعث بند ہوجاتے ہیں جس سے موٹر سائیکلوں اور گاڑی سواروں کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ خواتین اور بچوں کو بھی شدید پریشانی کاسامنا ہے بارشی پانی سے قریبی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے عوام علاقہ نے صحافیوں کو بتا یاکہ ضلعی انتظامیہ کے کئی آفیسران روزانہ اسی سڑک کی خستہ حالی کا نظارہ کرتے ہوئے سڑک سے گزرتے ہیں لیکن حقائق سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم آزاد کشمیر اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ بھمبر کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کی بے حسی کا نوٹس لیں۔