اسپین (جیوڈیسک) اسپین میں ٹرین حادثے میں ملوث ڈرائیور پر اناسی افراد کے غیر ارادی قتل اور درجنوں افراد کو جسمانی نقصان پہنچانے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور “فرانسسکو جوز گارزوں کو سنتیاگو ڈی کمپوسٹیل کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کو ملک نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ گزشتہ بدھ کی شام تیز رفتاری کے باعث ہوئے ٹرین حادثے میں اناسی افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔