مشرق وسطی میں امن مذاکرات سے قبل اسرائیلی حکومت نے ایک سو چار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔
مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے منگل کو ہونے والے امن مذاکرات سے قبل اسرائیل نے بیس سال سے قید ایک سو چار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے لئے کابینہ میں رائے شماری کرائی گئی ۔جس میں تیرہ وزرا نے حق میں جبکہ سات وزرا نے قیدیوں کو رہا کرنے کی مخالفت کی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں مشکل فیصلے کئے جائیں۔ دوسری جانب اسرائیلی عوام نے اس فیصلے کو مسترد کردیا اور وزیراعظم کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اسرائیل کے جیل میں اسوقت ساڑھے چار ہزار سے زائد فلسطینی قیدی موجود ہیں۔