ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 16 اشتہاری ملزمان سمیت 70 کو افراد گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگو کے علاقے دوآبہ میں افغان مہاجرین کیمپ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 16 اشتہاری ملزمان سمیت 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ہنگو کے علاقے دوآبہ میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں چھاپے مارے جہاں پر چھپے ہوئے 16 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے 54 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔