اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں، اسلام آباد راولپنڈی، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ ملک میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں کمی کے بعد زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے۔
مگر اب بھی کہیں کہیں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ اور سبی میں 16 ملی میٹر ، آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں 12 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
آج بھی بہاولپور، میرپور خاص،سکھر، حیدرآباد، ژوب،قلات ڈویژن ،اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔