روم میں مسافر بس کے حادثے میں 36 افراد ہلاک

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک) اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسافر بس کے حادثے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسافر بس 30 میٹر اونچے فلائی اوور سے نیچے جاگری جس کے باعث 36 مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 36 لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔ بس کے گرنے سے نیچے موجود کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچاتا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود ایک کیمرامین نے اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔