امریکی ریاست اوہائیو میں گالفرز کو مدد کیلیے دیے جائینگے ہوور کرافٹس

Hovercrafts

Hovercrafts

اوہائیو (جیوڈیسک) گالف کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو میں گالفرز کومدد کیلیے دیے جائیں گے ہوور کرافٹس۔ اوہائیو کا گالف کورس آفر کر رہا ہے گالف کھیلنے والوں کو جدید ہوور کرافٹس۔ کرافٹ کے ذریعے زمین کے علاوہ پانی اور دلدلی علاقے کے اوپر سے بھی با آسانی گزرا جا سکے گا۔

وہ بھی منٹوں میں۔اس کی فیس ہوگی صرف 175 امریکی ڈالرز۔ونڈی نول گالف کلب گالفرز کویہ سہولت دینیوالا امریکا کا سب سے پہلا گولف کلب ہو گا اور اس سہولت کا فائدہ گالفرز اگلے ماہ سے اٹھاسکیں گے۔