ریاض میں 176 کلو میٹر طویل میٹرو ریل سروس بچھائی جائیگی

Riyadh

Riyadh

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں میٹرو ریل سروس کیلیے ساڑھے 22 ارب ڈالرکا ٹھیکا تین غیرملکی کمپنیوں کو دے دیا۔ ریاض میں میٹرو سروس تین غیرملکی کمپنیاں بنائیں گی۔

یہ ٹھیکے امریکا، اسپین اور اٹلی کی کمپنیوں کو ملے ہیں۔ یہ کمپنیاں 176 کلومیٹر طویل ٹریک بچھائیں گی جس پر ایک ساتھ 6 ٹرینیں چل سکیں گی۔ یہ ٹرینیں بجلی سے چلیں گی اور ان میں ڈرائیور نہیں ہو گا۔