تلہ گنگ گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ڈینگی کے حوالے ہسپتال میں ایڈمنٹ مریضوں کو ڈینگی کے بارے میں ا گا ہ کیا گیا

تلہ گنگ : تلہ گنگ گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ڈینگی کے حوالے ہسپتال میں ایڈمنٹ مر یضو ں کو ڈینگی کے بارے میں اگاہ کیا گیا ۔ٹی ایم ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر ملک زبیر نے ایڈمنٹ مریضوں کوڈینگی کے بارے تفصیلات سے اگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں سب کو مل جل کر ڈینگی مکاؤ مہم میں حصہ لینا ہو گا۔

کام کسی ایک محکمہ کا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اپنے گھر میں اس کو ختم کریں پھر محلہ میں ختم کرنا ہو گا، اس سلسلہ میں مریضوں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ملک زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش اور اس سے بچاؤ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اس مو قع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کاتما م عملہ بھی موجود تھا۔